بھٹکل:۱۴/ستمبر (ایس او نیوز) شری گرو سدھیندرا ڈگری کالج میں ’’چارٹیڈ اکاؤنٹنٹ داخلہ کارروائی اور سی اے پیشہ کے حدود ‘‘کے موضوع پر پیشہ ورانہ رہنمائی پروگرام کا انعقاد ہوا۔
کنداپورسی اے کوچنگ کلاس کے راکیش شٹی نے پروگرام میں طلبا کی رہنمائی کی ۔ اس تعلق سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جو طلبا ایس ایس ایل سی اور پی یو سی میں 55فی صد شرح کے ساتھ کامیاب ہونے کے بعد محنت و مشقت سے مطالعہ کرتے ہیں تو چارٹیڈ اکاؤنٹنٹ کا کورس بڑی آسانی سے مکمل کرنےکی بات کہی۔ کالج کے پرنسپال ویریندرشانبھاگ نے صدارت کی۔ پروگرام میں نشانت ہیگڈے ، بھرت شٹی اور پردیپ موجود تھے۔ طالبہ نرملا پائی نے نظامت کےفرائض انجام دیتے ہوئے شکریہ اداکیا۔